ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : تلپاڈی میں خطرناک حادثہ - دو لاریوں کے بیچ ڈرائیور چپک گیا

منگلورو : تلپاڈی میں خطرناک حادثہ - دو لاریوں کے بیچ ڈرائیور چپک گیا

Fri, 23 Jun 2023 20:40:25    S.O. News Service

منگلورو 23/ جون (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے پر تلپاڈی ٹول گیٹ کے پاس پیش آئے ایک خوفناک حادثے میں دو کنٹینر لاریوں کے درمیان ڈرائیور چپک کر رہ گیا- 

مہلوک ڈرائیور کی شناخت ہریانہ کے رہنے والے شمیم (38 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہریانہ کے رہنے والے دو ڈرائیور جو آپس میں رشتہ دار بھی تھے وہ ایک ہی کمپنی کی ملکیت والی دو کنٹینر لاریوں میں بھرا ہوا مال کیرالہ کی طرف لے جا رہے تھے ۔ 

کہتے ہیں کہ تلپاڈی گیٹ کے پاس شمیم نے چائے پینے کے لئے اپنی لاری کنارے لگا دی ۔ اس کے سامنے شمیم کے رشتہ دار ڈرائیور نے اپنی گاڑی پارک کر دی ۔ جب شمیم اپنی لاری کے سامنے کھڑا تھا تو اچانک سامنے والی لاری ریورس سمت میں چل پڑی اور شمیم دو لاریوں کے بیچ پھنس کر چپک گیا ۔ شدید زخمی حالت میں شمیم کو ڈیرلکٹہ کے ایک نجی ہاسپٹل میں لے جایا گیا مگر اندرونی اعضاء کو بہت زیادہ نقصان پہنچنے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا ۔ 

اس دوران پتہ چلا ہے کہ حادثہ میں ملوث دونوں کنٹینر لاریاں ایک سینئر سی بی آئی افسر کے بھائی کی ملکیت ہیں ۔ 


Share: